site
stats
عالمی خبریں

افغانستان: پروان جیل سے قیدیوں کی پاکستان، یمن منتقلی

کابل : افغانستان کی پروان جیل سے کچھ قیدیوں کو پاکستان اور یمن متنقل کردیا گیا، قیدیوں کی متنقلی گذشتہ ہفتے عمل میں آئی۔

غیرملکی خبرایجنسی نے امریکی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے نواحی علاقے میں امریکی فوج کے زیرانتظام  پروان جیل سے نو قیدیوں کو پاکستان جبکہ دو قیدیوں کو یمن منتقل کیا گیا۔

تیس قیدی اب بھی پروان جیل میں قید ہیں، قیدیوں کی منتقلی امریکی فوج کے مکمل انخلا کا حصہ ہے۔

قیدیوں کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top