پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

الجیریا: دفلہ میں شدت پسندوں کا حملہ11 فوجی اہلکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

دفلہ: الجیریا کے صوبے دفلہ میں شدت پسندوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں اگیارہ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

الجیریا کے صوبے دفلہ میں جنگجوؤں نے فوجی قافلے پر حملہ کرکے اگیارہ فوجیوں کو ہلاک کردیا، الجیریا کے مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے کے بعد شدت پسندوں نے فوجی قافلے پر فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گیارہ فوجی اہلکار ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ خبر رساں فوجی قافلہ دیگر سیکورٹی چیک پوسٹوں کیلئے سامان رسد لے کر جارہا تھا۔

حکام نے تاحال فوجی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے، واقعے کے بعد فوج نے جنگجوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں