ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

الطاف حسین کوکچھ دینا ہےتوشوکت خانم کو دیں، ریحام خان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: ریحام خان نے کہا ہے کہ مجھے کسی ہارکی ضرورت نہیں ،الطاف حسین کوکچھ دیناہےتو اسٹریٹ چلڈرن یاشوکت خانم کوعطیہ دیں۔

وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں اسٹریٹ چلڈرن ڈے کی تقریب کی مہمان خصوصی ریحام خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے دو سوچھیالیس کے انتخاب میں خواتین میرا لاج رکھیں گی،حلقے میں ہر طرف پی ٹی آئی کی جھنڈے ہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ الطاف حسین کا ہار نہیں ملا انہوں نے کہا کہ الطاف حسین مجھے دینا چاہتے ہیں تو وہ شوکت خانم اسپتال کودیں، مجھے جو چاہیئے تھا مجھے وہ مل گیا۔

- Advertisement -

ریحام خان نے کہا کہ پہلے لوگ مجھے بطور صحافی جانتے تھے اب مجھے بھابھی کے نام سے جانتے ہیں ،میں پچھلے تین ماہ سے نیشنل بھابھی بن گئی ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ چلڈرن خود نہیں بنے بلکہ معاشرے نے انہیں اسٹریٹ چلڈرن بنایا ہے ،چاہتی ہوں کہ اسٹریٹ چلڈرن اسکول جائیں اور تعلیم حاصل کریں ۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر جو بچے رہ رہے ہیں وہ ریاست کے بچے ہیں ،اسٹریٹ چلڈرنز کو خالی تعلیم نہیں بلکہ اچھے گھر اور اچھے ماحول کی بھی ضرورت ہے ۔

تقریب میں بچوں کے بہترمستقبل سے وابستہ ٹرسٹ اورمحکمہ سوشل ویلفئیر کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں ریحام خان کو اسٹریٹ چلڈرن کی اعزازی سفیرمقررکیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں