کوئٹہ: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے افواج پاکستان سے متعلق بیان کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں وکلا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کررہے ہیں ۔
بلوچستان بار کی اپیل پر الطاف حسین کے فوج مخالف بیان پر صوبے بھر میں وکلاء کی ہڑتال جاری ہے، کوئٹہ میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی اور عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا ۔
ہڑتال کے باعث دور دراز سے آئے سائیلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وکلاء نے حکومت سے الطاف حسین کے بیان کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور دیگر اداروں کے خلاف بیان قابل مذمت اورغداری کے زمرے میں آتا ہے، حکوت کو اس قسم کے بیانات پر فوری ایکشن لینا چاہئے۔