لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
عدالت نے وزیرِاعظم کے پرنسپل سیکرٹری ، وزارتِ داخلہ اور خارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، ساتھ ہی عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش بھی کی ہے۔
متحدہ قومی مو ومنٹ کے قائد کیخلاف مقدمے کی درخواست آفتاب ورک ایڈوکیٹ نے دی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متحدہ کے قائد نے فوج کو بدنام کرنے کی سازش کی۔