اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ٹکا سا جواب دے دیا، تحریکِ انصاف کے سربراہ کے مطالبے پر کمیشن کا ایک رکن بھی استعفیٰ نہیں دے گا۔
انتخابی دھاندلی پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن بھی دباؤ سے نکل گیا، عمران خان کے الزامات پر جواب تیار کرلیا، زرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے جواب تیار کیا ہے کہ عمران خان کے مطالبے پر کوئی ایک رکن بھی استعفٰی نہیں دے گا۔
الیکشن کمیشن نے دعوٰی کیا ہے کہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن گزشتہ انتخابات سے زیادہ شفاف تھے، مطالبات کے بجائے عمران خان انتخابی اصلاحات کے لئے تجاویز دیں، اصلاحات کی روشنی میں 2018 کے انتخابات مزید بہتر ہوں گے۔
تحریکِ انصاف کے سربراہ نے دوہزارتیرہ کے الیکشن میں دھاندلی کے الزام لگاکر الیکشن کمیشن سےاستعفٰی کا مطالبہ کیا تھا لیکن انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد بظاہر ان کا یہ مطالبہ بھی پنکچر ہوگیا۔