The news is by your side.

Advertisement

امجد صابری کا ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے فلم کاروں خلاف قانونی کاروائی کا اعلان

پاکستان کے نامور قوال امجد صابری نے بھارتی فلم ’ بجرنگی بھائی جان‘ کے فلم کاروں کے خلاف ان کا گانا ’’بھردو جھولی میری ‘‘ چرانے کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔

سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کا انتظار نا صرف بھارت فلمی مداحوں کو ہے بلکہ پاکستانی فلم بین بھی اس کا انتظارکررہے ہیں، لیکن فلم کی آمد سے پہلے ہی عدنان سمیع کے گائے ہوئے گانے پرتنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔

مشہور زمانہ قوالی بھردو جھولی میری کے گلوکار صابری برادران ہیں اور امجد صابری ان کے قانونی وارث ہیں۔ امجد صابری اور ای ایم آئی ریکارڈ نے بجرنگی بھائی جان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امجد صابری اس مشہور قوالی کے قوال غلام فرید صابری کے بیٹے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی قوالی مذکورہ فلم میں بلا اجازت استعمال کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ کوئی عام کلام نہیں ہے بلکہ میرے خاندان کی ملکیت ہے جو کہ سات نسلوں تک جاری رہے گی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ میرے والد غلام فرید صابری اور چچا مقبول صابری کی میراث ہے‘‘۔

بھردو جھولی میری – عدنان سمیع کی آوازمیں


بھردو جھولی میری – امجد فرید صابری کی آوازمیں


Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں