پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

امریکا اور کیوبا میں 50برس بعد رابطہ بحال ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پانامہ : امریکا اور کیوبا میں پچاس برس بعد رابطہ بحال ہوگئے، امریکی صدر براک اوباماکا کیوبن رہنما راؤل کاسترو کی پاناما میں ملاقات ہوئی۔

پانامہ میں براعظم شمالی و جنوبی امریکہ کے پینتیس ممالک کی سربراہی کانفرنس کے آغاز ہوگیا ہے، امریکی صدر اوباما، کیوبن رہنما راؤل کاسترو سمیت تمام ممالک کے سربراہ پانامہ کے دارالحکومت پاناما سٹی پہنچے۔

- Advertisement -

کانفرنس کی بدولت امریکا اور کیوبا میں دوریاں سمٹنے لگیں۔ کانفرنس کے آغاز میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، کیوبن انقلاب کے بعد دونوں ممالک کے صدور میں یہ پہلی ملاقات ہے۔

کیوبا تاریخ میں پہلی بار خطے کے ملکوں کے اہم سربراہی اجلاس میں شریک ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیرِخارجہ جان کیری اور کیوبن ہم منصب برونو روڈریگز نے جمعرات کی شب پاناما سٹی میں ملاقات کی، امریکی محکمہ خارجہ نے کیوبا کا نام دہشت گرد ممالک کی فہرست سے نکالنے کی بھی سفارش کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں