جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

امریکا کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافے کا اعلان کیا ہے، یمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کی کارروائیاں چودہویں روز میں داخل ہوگئیں ہیں، مزید سترہ شہری جنگ کا ایندھن بن گئے۔

حوثی ملیشیا کو کنٹرول کرنے کے لیے امریکا نے ریاض حکومت کے لیے اسلحے کی فراہمی میں اضافہ کر دیا ہے، ہتھیاروں کی فراہمی کی تصدیق نائب وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کی ہے۔

بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا خفیہ معلومات کے تبادلے کو بھی وسعت دے گا، سعودی عرب سے اجازت ملنے کے بعد ریڈ کراس کا پہلا طیارہ میڈیکل اسٹاف کو لے کر صنعا پہنچ گیا۔

- Advertisement -

ادارے کے مطابق جیسے ہی کلئیرنس ملے گی، مزید جہاز طبی امداد لے کر صنعا پہنچیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحادی طیاروں نے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے آبائی قصبے اور باغیوں کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، یمن میں جاری جھڑپوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد پانچ سو پچاس سے تجاوز کر گئی ہے۔

یونیسیف کے مطابق مرنے والوں میں چوہتر بچے بھی شامل ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد یمنی بے گھر ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں