پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

امریکہ اورترکی کا داعش کے خاتمے کی مشترکہ کوشش پراتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: امریکہ اورترکی نے شام کے شمالی علاقے سے داعش کے خاتمے کے لیےمشترکہ کوششوں پراتفاق کرلیاہے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ترکی کے وزیراعظم احمد داووداغلو کا کہنا ہے کہ ان کی فوج خطے میں توازن کو تبدیل کرسکتی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس تعاون کا مقصد ترکی کی سرحدوں کے ساتھ منسلک شام کی سرحدوں سے داعش سے پاک علاقے کا قیام ہے۔

امریکی صدر اوباما کے ایتھوپیا کے دورے کے موقع پرایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے کے حوالے سے تفصیلات تاحال آنا باقی ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تاہم نو فلائے زون کے نفاذ کے لیے مشترکہ فوجی تعاون اس میں شامل نہیں۔

خیال رہے کہ ترکی نیٹو کا وہ واحد مسلم اتحادی ہے جو کہ داعش کے خلاف زمینی جنگ کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ ترکی نے نیٹو حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے تاکہ داعش اور کردوں کے خلاف سرحد پار انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں عمل میں لائی جاسکیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے نیٹو کے چیف جینس اسٹولٹین برگ نے ترکی کے دفاعی حقوق کو تسلیم کیا ہے تاہم کہا ہے کہ اس ذاتی دفاع کا تناسب بھی ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترک حکومت اورکردوں کے درمیان کئی سالوں سے موجود کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے طویل عرصے سے پرامن سیاسی حل کی کوششیں جاری ہیں تاہم طویل عرصے کے امن و امان کے لیے جنگ حل نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں