پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

امریکی ریاست ٹیننسی میں 2فوجی تنصیبات پر حملے،ایک حملہ آور سمیت 4 امریکی فوجی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ٹینسی: امریکی ریاسٹ ٹینیسی میں امریکی نیوی کی دو تنصیبات پر حملے ،چار امریکی فوجی مارے گئے ،جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے شٹانوگا کی قصبے کے شاپنگ مال میں واقع ایک فوجی بھرتی کے مرکز پر فائرنگ کی، جہاں فوج کے پانچ اداروں کے دفاتر قائم ہیں، بعد ازاں یہی مسلح شخص ایک کار میں بیٹھ کر سات میل دور واقع نیوی آپریشنل سپورٹ سینٹر اور میرین کور ریزو سینٹر گیا اور فائرنگ کی۔

پولیس نے ملزم کا پیچھا کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا، پولیس نے چار اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور بتایا کہ زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں