The news is by your side.

Advertisement

امریکی ریاست کیلیفورنیامیں خوفناک آتشزدگی

ساؤتھ لیک، کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے خشک جنگلات میں بھڑکنے والی ہولناک آگ نے ایک فائر فائٹر کی جان لے لی، رہائشی عجلت میں گھر خالی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

کیلی فورنیا کے فائر چیف کا کہنا تھا کہ کہ جنگل میں سینکڑوں مقامات پر چھوٹی آگ بھڑک رہی ہے جبکہ 23 مقام پر انتہائی درجے کی آگ لگی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ شدید ترین خشک سالی کا شکارہے۔

محکمہ کے ترجمان کے مطابق لگ بھگ 9 ہزار فائر فائٹر اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں اور آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹرز اور ایئر ٹینکرز کا استعمال کیا جارہاہے۔

fire

عینی شاہدین کے مطابق آگ سے پیدا ہونے والے دھویں کے بادل اس قدرگہرے تھے کہ دن میں تاریکی چھا گئی اور رات کا سماء ہوگیا تھا۔

آگ 25،750 ایکڑ کے رقبے مین پھیلی ہوئی ہے اورہائی وے نمبر 20 کو دونوں جانب سے بند کردیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں