امریکی سفارتخانے کا ملازم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک -
The news is by your side.

Advertisement

امریکی سفارتخانے کا ملازم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

اسلام آباد:  امریکی سفارتخانے کا ملازم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ،مقتول اقبال بیگ کے قتل کا مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں درج کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کے ملازم اقبال بیگ کو گذشتہ رات تھانہ سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اقبال بیگ کو گھر سے نکلتے ہوئے گولی ماری گئی ، واقعہ گذشتہ رات جی 1نائن میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق جب نامعلوم افراد کی جانب سے اقبال بیگ کو قتل کیا گیا تو وہاں لوگوں کی ایک بڑی تعدادموجود تھی تاہم کسی نے بھی قاتلوں کو پکڑنے کی کوشش نہ کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نامعلوم افراد اقبال بیگ کو قتل کرنے کے بعدفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، بعد ازاںمقتول اقبال بیگ کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ کراچی کمپنی میں درج کر لیا گیا ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں