اسلام آباد: امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، امریکن بزنس کونسل کے سروے میں شامل پینسٹھ فیصد کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری پر مثبت رائے دی ہے۔
امریکن بزنس کونسل کے مطابق امریکی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کے لئے مثبت رائے اور گہرے کاروباری تعلقات پر یقین رکھتی ہیں، تاہم چند کمپنیوں کے مطابق پاکستان کی صورتحال ان کے لئےچیلنج کی حیثیت رکھتی ہے۔
امن و امان کی خراب صورت حال کی وجہ سے امریکی کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں، تاہم اسی فی صد کمپنیاں پرامید ہیں کہ مستقبل میں یہ صورت حال بہتر ہو جائے گی۔
پاکستان برآمدات، انسانی وسائل، سیاحت کے شعبوں میں اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی شکل میں غیر ملکی سرمائے کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔