پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

انتخابی اصلاحات فوری کی جائیں، الیکشن کمیشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو تجاویز فراہم کردیں ہیں، جس میں حکومت سے فوری انتخابی اصلاحات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے دس نکاتی تجاویز کا ڈرافٹ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو فراہم کردیا ہے، تجاویز میں حکومت سے انتخابی اصلاحات فوری طورپرکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی پیش کردہ دیگر تجاویز میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ آرٹیکل دوسوچوبیس میں ترمیم لائے، پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے پرنوے دن کے بجائے ایک سو بیس دن میں انتخابات کرائے جائیں، انتخابات سے ساٹھ دن پہلے پولنگ اسکیم جاری کرنے کا اختیار دیا جائے اورپولنگ اسٹاف کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دئیے جائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بائیومیڑک اورالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے لئے قانون سازی کی جائے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کا حق دیا جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ انتخابات سے قبل مردم شماری کرانے اورمردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرانے کی تجاویز بھی دی گئیں۔

اہم ترین

مزید خبریں