برما: ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کےچارروزہ دورے پرمیانمار پہنچنے پربھرپورخیرمقدم کیا گیا۔ دورے کا مقصد یہاں کے رہنے والوں کی حالتِ زار سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔
اقوام متحدہ کی سفیرانجلینا جولی کے ہمراہ میانمارکی اپوزیشن لیڈرآنگ سان سوچی نے ینگون کی ایک بستی کا دورہ کیا۔
انجلینا جولی کا جنوب مشرقی ایشیائی ملک میانمارکا یہ پہلا دورہ تھا جس کا بھرپورخیر مقدم کیا گیا۔
انجیلانا جولی نے ہاسٹل میں رہنے والی خواتین کےایسے گروپ سے ملاقات کی جو فیکٹریوں میں کام کرتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ اداکارہ نے میانمار کےدورے کا فیصلہ سوچی کی ذاتی دعوت کےبعد کیا۔
واضح رہے کہ انسانی حقوق کے لئے سرگرم ناموراداکارہ نے روہنگیا مسلمانوں کے علاقوں کا دورہ کرنے کے بجائے یاگون میں ان کے نمائندے سے ملاقات پراکتفا کیا۔