The news is by your side.

Advertisement

انسانی جذبات سمجھنے والا سسٹم تیار

برطانیہ: اب کمپیوٹر بھی آپکے جذبات سمجھے گا اور آپ کی پریشانی حل کر سکے گا، برطانوی ماہرین نے انسانی جذبات سمجھنے والا سسٹم تیار کر کے ٹیکنالوجی کی دنیا میں کمال کر د کھایا ہے۔

برطانوی کمپنی نے انسانی جذبات سمجھنے والا کمپیوٹر سسٹم تیار کرلیا ہے، جذبات کی ٹیکنالوجی سے لیس یہ سسٹم غم اور خوشی سمیت متعدد انسانی جذبات کو سمجھ سکتا ہے اور خود بھی ان کا اظہار کرسکتا ہے۔

ایمو سپارک نامی یہ کمپیو ٹر سسٹم آٹھ بنیادی جذبات غصہ، خوف، غم، نفرت، حیرانی، امید، اعتبار اور خوشی کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

سسٹم میں انسانی چہرے کو پڑھنے کیلئے خصوصی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جبکہ آواز کے ذریعے جذبات کو سمجھنے کے لئے خصوصی سینسر بھی نصب کئے گئے ہیں اگر آپ اس ننھے روبوٹ کے ساتھ پیار سے بات کریں یا غصے کا اظہار کریں تو یہ مناسب ردعمل کا اظہار بھی کرتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں