لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ پیٹر مورز کو عہدے سے ہٹادیا گیا، سابق کپتان اینڈریو اسٹراس کو انگلش کرکٹ بورڈ کا ڈائریکٹر مقررکردیا گیا۔
ورلڈ کپ میں مایوس کن اور دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز برابر ہونے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ پیٹر مورز کو فارغ کردیا۔
پیٹر مورز کو دوہزار چودہ میں دوسری مرتبہ انگلش ٹیم کا کوچ بنایا گیا تھا، لیکن ٹیم کی ناکامیوں کے بعد انھیں وقت سے قبل ہٹادیا گیا۔
سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹراس کو بورڈ کا نیا ڈائریکٹر بنادیاگیا۔ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کیلئے سابق آسٹریلین بولرز جیسن گلپسی مضبوط امیدوار ہے، ہیڈ کوچ سے متعلق حتمی فیصلہ اکیس مئی کو ہوگا۔