جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، دوافراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایشیاء کی سب سے بڑی کچی آبادی اونگی ٹاؤن میں فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے دو کارکن جاں بحق ہوگئے، لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیں گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاوٗن کے علاقے اسلام چوک پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دوافراد نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

مقتولین کی شناخت اطہرحسین اوراختر حسین کے نام سے ہوئی اوردونوں باپ بیٹے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد اسلام چوک پرواقع اپنی دوکان پربیٹھے تھے کہ موٹرسائیکل پرسوارنامعلوم مسلح افراد نے ان پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں افراد جائے وقوعہ پرہی ہلاک ہوگئے۔

اہلسنت والجماعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق ان کی جماعت سے ہے، ترجمان نے مقتولین کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس نے لاشیں عباسی شہید اسپتال روانہ کرکے موقعٔ واردات سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں