site
stats
بزنس

اومان اور ایران کے درمیان آئندہ25 سال کیلئے گیس کی فراہمی کا معاہدہ طے

ایران : اومان اور ایران کے درمیان آئندہ پچیس سال کیلئے قدرتی گیس کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

امریکہ اور ایران کے درمیاں جاری کشیدگی کے باعث پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبت کی بیل تو منڈھے نہ چڑھ سکی مگر اس دوران ایران نے اومان کو آئندہ پچیس سال کیلئے گیس کی فراہمی کا معاہدہ کر لیا ہے۔

اومان اور ایران کے درمیان معاہدے کا حجم ساٹھ ارب ڈالر جس میں ایک ارب ڈالر پائپ لائن بچھانے کی لاگت ہے ۔

دوسری جانب پاک ایران گیس پائپ لائن منصو بہ کئی برسوں سے تعطل کا شکار ہے، ایرانی گیس سیکٹر تجزیہ کاروں کے مطابق ایران بزریعے ترکی، یورپی ممالک کو گیس کی فراہمی کا خواہش مند ہے، جس کے بعد پاک ایران گیس منصوبے کی تکمیل کے امکانات مزید مخدوش ہوجائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top