اسلام آباد: نجکاری کمیشن نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے شیئرز کی نیلامی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مجموعی شیئرز اور گلوبل ڈپازٹری رسیٹس کی ثانوی پیشکشیں کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل دس فیصد شیئرز فروخت کیلئے پیش کیئے جائیں گے۔ سیکنڈری آفرنگ کیلئے کل بتیئس کروڑ چوبیس لاکھ ساٹھ ہزارنو سو شیئرز پیش کئیے جائیں گے۔
یہ فروخت مقامی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ اہم سرمایہ کاروں اور عوام الناس کیلئے ہوگی ۔اور ایک خاص حصہ او جی ڈی سی کے ملازمیں کیلئے پیش کیا جائے گا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اکاسی کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر ملنے کی امید ہے۔،