ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

آئی ایس آئی نے بھارتی فوج کا منصوبہ خاک میں ملادیا، برطانوی اخبار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ آئی ایس آئی نے سرحدوں پر بھارتی فوج کی تعیناتی کا منصوبہ حاصل کرکے بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق بھارت نے گذشتہ سال فروری میں سرحد پر فوج کی تعیناتی کا منصوبہ بنایا تھا، آئی ایس آئی نے منصوبہ حاصل کرکے بھارتی سازش کوناکام بنا دیا، بھارتی منصوبے کے بعد پاکستان نے سرحدوں پرفوج تعینات کردی۔

بھارتی آرمی چیف نے منصوبے کے افشاء ہونے پر فوجیوں کی دوبارہ تعیناتی کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی لیکن چند گھنٹوں کے اندر یہ منصوبہ بھی آئی ایس آئی کے پاس تھا، جس نے بھارتی فوج میں کھلبلی مچا دی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا نے اعلی حکام کے حوالے سے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ آئی ایس آئی کو اس وقت کے آرمی چیف بکرم سنگھ اور وزیرِ دفاع اے کے انتھونی کے درمیان ہونے والی گفتگو کا بھی علم تھا۔

بھارتی فوج نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو آپریشنل تفصیلات لیک کرنے والے سینئر بھارتی فوجی افسر کی نشان دہی کی جس کا کورٹ مارشل کردیا گیا۔ اس منصوبے کے افشاء ہونے کے بعد پورے سائوتھ بلاک کی سیکورٹی بڑھا دی گئی اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے گئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں