ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

آئی ایم ایف نے قرضے کی عدم ادائیگی پر یونان کو نادہندہ قراردیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

یونان : آئی ایم ایف نے قرضے کی عدم ادائیگی پر یونان کو نادہندہ قراردیدیا، یونان کو آئی ایم ایف کے ایک ارب اسی کروڑ ڈالر ادا کرنے تھے۔

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ایک ارب اسی کروڑ ڈالر قرض نہ ادا کرنے پر یونان کو نادہندہ قراردیدیا، برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان پہلا ترقی یافتہ ملک ہے، جو آئی ایم ایف کے قرضےکی عدم ادائیگی پر نادہندہ ہوگیا، دارلحکومت ایتھنز میں ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انکی زندگیاں قرض داروں کے رحم و کرم پر نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نادہندگی کے معاملے پر یونان کو یورپی یونین سے نہ نکالاجائے، یونان کو گزشتہ معاشی بحران سے نکالنےکیلئے یورپی یونین، یورپی مرکزی بینک اور آئی ایم ایف نے قرض دیا تھا، جس کی ادائیگی کیلئے اسے سواسات ارب یورو کی ہنگامی ضرورت ہے۔

دوسری جانب یونانی وزیرِاعظم نے ہنگامی قرضے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرائط سے متعلق پانچ جولائی کو ریفرنڈم کا اعلان کر رکھا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں