آج قدیم مقامی باشندوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے -
The news is by your side.

Advertisement

آج قدیم مقامی باشندوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

کراچی : پاکستان سمیت پوری دنیا میں قدیم مقامی باشندوں کا عالمی دن نواگست کو منایا جارہا ہے، اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سن انیس سو چورانوے میں بین الاقوامی سطح پر قدیم مقامی باشندوں کا دن منانے کا فیصلہ کیا تھا، اِس دن کو منانے کا مقصد ریاستوں کے درمیان معاہدوں اور تعلقات میں قدیم باشندوں کا کردار اُجاگر کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں مقامی باشندوں کے حقوق یقینی بنائیں اورتمام رکن ممالک قدیم افراد کو درپیش مسائل خصوصاًان کی سماجی خارجیت کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کریں ،ان سے کیے گئے تمام وعدوں کو نہ صرف پورا کیا جائے بلکہ یہ جائزہ بھی لیا جائے کہ مزید کیا کیا جا سکتا ہے۔ بان کی مون کا کہنا ہےکہ قدیم افراد کے حقوق اور ان کی امنگوں کی حمایت کے لیے مل کر کام کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں