بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

آج معروف شاعر سبطِ علی صبا کی35ویں برسی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

اردو کے خوش گو شاعر سبط علی صباؔ 11 نومبر 1935ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ 1953ء سے 1960ء تک وہ پاکستان کی بری فوج کے ساتھ وابستہ رہے اور پھر پاکستان آرڈیننس فیکٹری، واہ سے منسلک ہوئے۔

سبط علی صباؔ نے صرف 44 برس عمر پائی۔ ان کا مجموعۂ کلام جس کا نام انہوں نے خود ابرسنگ تجویز کیا تھا ان کی وفات کے بعد ان کے احباب نے طشت مراد کے نام سے شائع کیا۔ سبط علی صبا کی کلیات ابرسنگ کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکی ہے۔

سبط علی صبا کا ایک شعر اردو ادب میں ضربِ المثل کی حیثیت رکھتا ہے۔

دیوارکیا گری مرے خستہ مکان کی
لوگوں نے میرے صحن میں رستے بنالیے

چودہ مئی 1980ء کو سبط علی صباؔ واہ کینٹ میں وفات پاگئے اوروہیں آسودۂ خاک ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں