آرمی چیف راحیل شریف کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ -
The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف راحیل شریف کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ

پشاور: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے شہید اور زخمی بچوں نے اپنی مادروطن کے لیے عظیم قربانی دی ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے لیے ہونے والی قرآن خوانی میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے شہید اور زخمی بچوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم اور مسلح افواج دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

 اس سے قبل ۔جنرل راحیل شریف نے کورہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کورکمانڈر پشاور سے ملاقات کی اور  شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اور خیبر۔ون پر جاری پیش رفت اور نیشنل ایکشن پلان کی افادیت پر تبادلہ خیال کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں