آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو نہیں، عمران خان کو بھی ہرادیا -
The news is by your side.

Advertisement

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو نہیں، عمران خان کو بھی ہرادیا

اسلام آباد: تجربے ناکام ، تجزیے بے کار فیورٹ نیوزی لینڈ ورلڈ کپ ٹائٹل نہ جیت سکا، آسٹریلیا نے ورلڈ کپ جیت کر عمران خان کو بھی ہرادیا۔

عمران خان نے پیش گوئی کی تھی کہ میلبرن میں ان کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی میکولم ہی اٹھائیں گے، کپتان نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ نے ساوتھ افریقا کے خلاف اعصاب کی جنگ جیتی، کیوی ٹیم فائنل میں اُن کی فیورٹ ہے۔

  پاکستان کے سابق ون ڈے کپتان مصباح الحق بھی نیوزی لینڈ کی پر فارمنس کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹائٹل کا حقدار ٹھہرا رہے تھے۔

  سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھی نیوزی لینڈ کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو کیوی تصور کر رہے ہیں۔

  سابق کیوی آل راونڈر جیکب اورم نے بھی اپنی ٹیم کو ورلڈ کا حقدار قرار دیا تھا لیکن سب تجزیے اور تبصرے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں