آسٹریلیا کے خلاف سیریز، قومی ٹیم یواے ای پہنچ گئی -
The news is by your side.

Advertisement

آسٹریلیا کے خلاف سیریز، قومی ٹیم یواے ای پہنچ گئی

ابوظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اورون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج لاہور سے متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہوئی، قومی ٹیم اورآسٹریلیا کے درمیان ایک ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم میں شامل لاہورلائنز کے کھلاڑی محمد حفیظ، عمراکمل، وہاب ریاض اورسعاد نسیم آج دوپہر واہگہ بارڈر سے پاکستان آئیں گے اوررات کو دبئی کے لئے روانہ ہوں گے۔

قومی ٹیم کو متحدہ عرب امارات کے گراؤںڈ کی صورتحال  سے ہم آہنگ کرنے کے لئے دبئی میں چار روزہ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی پانچ اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز سات اکتوبر سے ہوگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں