جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

آسٹریلیا کے ساحلوں پرشارکس منڈلانے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں ایک غوطہ خورپرہونے والے شارک حملے کے بعد چارساحل سیاحوں کے لئے بند کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق بلینا کے ساحلوں پر شارک کی کثرت کے سبب ساحل کو آئندہ 24 گھنٹے کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک پیراک رواں ماہ کے اوائل میں شارک کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جبکہ فروری میں ایک جاپانی سیاح شارک حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس موسم میں سساحل پر آنے والی بیٹ مچھلیوں کی کثرت کے سبب شارک ساحل کی جانب متوجہ ہورہی ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اینجلز بیچ پر ایک جسیم شارک محض 50 میٹر کے فاصلے پر دیکھی گئی جبکہ شارک کی ساحل کے نزدیک بکثرت موجودگی کے دیگرشواہد بھی ملے ہیں۔

گزشتہ روز بھی ایک چالیس سالہ غوطہ خور تسمانیہ کےماریہ نامی جزیرے کے قریب شارک حملے میں ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد تسمانیہ کی پولیس نے سمندر میں پٹرولبگ شروع کرکے عوام کے ساحل سے دور رہنے کی ہدایات جاری کردیں تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں