جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

آف دی ریکارڈ کے پروڈیوسرعامرملک جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اے آروائی نیوز کے پروگرام ’’آف دی ریکارڈ‘‘کے پروڈسر عامرملک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آف دی ریکارڈ کے پروڈیو سر عامر ملک گزشتہ رات اسلام آباد سے اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسمعیل خان جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کوخوفناک حادثہ پیش آیا۔

حادثہ ڈی آئی خان کی جانب جاتے ہوئے چشمہ روڈ پر پیش آیا، حادثے کے وقت تین افراد اور ان کے ساتھ تھے جنہیں معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

عامر ملک کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں کی گئی ہے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں اور صحافیوں نے شرکت کی ہے اور ان کا سوئم کل بند روڈ پر ہوگا۔

عامر ملک کی عمر محض 32 سال تھی اور انہوں  نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی اور گزشتہ پانچ سال سے اے آروائی نیوز کے پروگرام ’’آف دی ریکارڈ‘‘ سے بحیثیت پروڈیوسر منسلک تھے۔

آف دی ریکارڈ کے ٹیم نے پروگرام کے میزبان کاشف عباسی کے ہمراہ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی جبکہ اے آر وائی ڈیجیٹل گروپ کی انتظامیہ نے بھی ورثاء سے اظہارِ افسوس کیا۔

 عامرملک کی جواں مرگی پر سیاستدانوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے سوشل میڈیا پر بھی اظہارِ افسوس کیا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں