جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

آگرہ: خاتون سے چھیڑ چھاڑ وزیر کو مہنگی پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

آگرہ: بھارتی شہر آگرہ میں خاتون سے چھیڑ چھاڑ وزیر کو مہنگی پڑگئی، تئیس سالہ خاتون نے وزیر کو سبق سکھا دیا۔

بھارتی شہر آگرہ میں دورے کےدوران وزیر کے گارڈ نے خاتون کو آنکھ مار دی، جس پر مشتعل ہو کر تئیس سالہ خاتون نے وزیر کو مزہ چکھا دیا، مشتعل خاتون وزیر کی قیمتی گاڑی میں چڑھ گئی، گاڑی سے جھنڈا اتار کر شیشے پر مکے برسائے، جس کے باعث گاڑی کی ونڈ اسکرین چکنا چور ہوگئی۔

اس دوران وزیر موصوف نے مشتعل خاتون کے ردعمل سے بچنے کیلئے خود کو گاڑی میں محصور کرلیا ۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اہم شخصیت اپنی جگہ تاہم سیاسی رہنماؤں کو دوسروں کی عزت کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ اس موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی اور وزیر کے گارڈ کی اس فعل کی شدید مذمت کی۔

مشتعل خاتون اور شہریوں نے وزیر اور اس کے گارڈ کیخلاف نعرے لگائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں