ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

اٹلی: میلان فیشن ویک اپنی پوری آب و تاب سے جاری

اشتہار

حیرت انگیز

میلان: اٹلی کے شہر میلان میں فیشن ویک اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے،  خوبصورت ماڈلز نے دلفریب اداؤں کے ساتھ ملبوسات کی نمائش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔

اٹلی میں جاری فیشن ویک کی رنگینیاں عروج پر ہیں، فیشن ویک میں دنیا بھر سے آئے عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنرز نے دو ہزار پندرہ کیلئے اپنی شاندار کلیکشن پیش کی، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات پہنی ماڈلز نے شائقین کے دل جیت لئے، عالمی شہر یافتہ ڈیزائنرز نے ملبوسات کیساتھ اسٹائلش بیگ ، جوتے اور گھڑیاں بھی نمائش کیلئے پیش کیں۔

فیشن کی دنیا میں ڈیزائنرز کے نئے رنگوں کے امتزاج اور تجربات کو حاضرین نے خوب سراہا۔

اہم ترین

مزید خبریں