اتوار, جنوری 25, 2026
اشتہار

اٹلی میں دنیا کا سب سے بڑا پیزا بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

میلان: اٹلی میں باورچیوں کی محنت رنگ لے آئی اوردنیاکا سب سے بڑا اورطویل پیزا بناکرعالمی ریکارڈ قائم کرڈالا۔

تفصیلات کے مطابق میلان ایکسپو 2015 کی نمائش میں 80 اطالوی شیف نےدنیا کا سب سے بڑا پیزا بناکرگنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔

ذرائع کے مطابق پیزے کی لمبائی 1،69،545 میٹر ہے جس کی تیاری میں ایک اعشاریہ سات ٹن آٹا اور اتنی ہی مقدار میں چیزاور ایک اعشاریہ پانچ ٹن ٹماٹرکا استعمال کیا گیا ہے۔

گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے پیزے کی پیمائش کے بعد اس کو دنیا کا سب سے بڑا اورطویل ترین پیزا قراردے دیا ہے۔

اس موقع پراطالوی باشندوں نے عالمی ریکارڈ قائم ہونے پرخوشی کا اظہار کیا اورپیزے کے مزے اڑائے۔

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا

مزید خبریں