جمعرات, جولائی 23, 2026
اشتہار

اپوزیشن کا 27 ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اپوزیشن نے27 ویں آئینی ترمیم مسترد کرتے ہوئے بھرپور مخالفت کااعلان کردیا اور کہا پوری کوشش کریں گے حکومت ترمیم سینیٹ سے پاس نہ کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے ستائیسویں آئینی ترمیم مسترد کر دی اور اس کی بھرپور مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ "ہم پوری کوشش کریں گے کہ حکومت آج ستائیسویں آئینی ترمیم سینیٹ سے پاس نہ کرا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے بلاول بھٹو نے اس سے متعلق ٹوئٹ کیا ہے، ہم اس کی مخالفت کر رہے ہیں اور آج بھی بھرپور احتجاج کریں گے، ہم اصولی طور پر استثنیٰ کے خلاف ہیں، جس نے کوئی جرم کیا ہو اسے سزا ملنی چاہیے۔”

دوسری جانب نامزد اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس اور دیگر ارکان محمود اچکزئی کی رہائشگاہ روانہ ہوئے، جہاں پی ٹی آئی وفد میں شامل سینیٹرز علی ظفر، حامد خان اور ہمایوں مہمند آئینی ترامیم پر مشاورت کریں گے۔

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ "ہم واک آؤٹ نہیں بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، آئینی ترمیم پیش ہوتی ہے تو ہم بھرپور مزاحمت کریں گے۔”

جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کا بھی کہنا ہے کہ "یہ طریقہ کار بھی غلط ہے، ترمیم بھی غلط ہے، ستائیسویں ترمیم سے چھبیسویں ترمیم کو رول بیک کر دیا گیا ہے۔ اب ہمارے سر پر چھبیسویں ترمیم کا بوجھ بھی نہیں ہے، ملک کی بدقسمتی ہے، آئین اور پارلیمان کو پامال کیا گیا ہے۔”

اپوزیشن نے واضح کر دیا کہ وہ آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی اور آئینی ترمیم پیش ہوتی ہے تو ہم بھرپور مزاحمت کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں