اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
زرائو کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، ان کے ہمراہ ایک اعلی سطح وفد ہوگا، جس میں ایران کے دو نائب وزیرِ خارجہ بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد میں قیام کے دوران وہ وزیرِاعظم نوازشریف ، وزیرِ دفاع اور وزارتِ خارجہ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
- Advertisement -
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف جو یمن میں ہونے والی جنگ میں ایران کے موقف کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ان دنوں شٹل ڈپلومیسی میں مصروف ہیں۔ کئی ممالک کا دورہ کرچکے ہیں ۔
اس حوالے سے بھی ان کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ایرانی وزیرِ خارجہ جو عمان کے دورے پر دارلحکومت مسقط سے اپنے خصوصی طیارے میں اسلام آباد پہنچیں گے۔