site
stats
اہم ترین

ایران نے پاکستان کو سستے داموں بجلی کی پیشکش کردی

اسلام آباد: ایران نے پاکستان کو سستے داموں بجلی کی فراہمی کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جاری توانائی بحران کے پیشِ نظرایران نے پاکستان کو مزید تین ہزارمیگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

اس ضمن میں ایران نے پاکستان کی وزارت پانی اوربجلی کواسی ماہ ایران آنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

ایران کی جانب سے بجلی فراہم کی پیشکش گزشتہ دور حکومت میں کئے گئے سو میگاواٹ بجلی فراہمی کے معاہدے اوردوہزاربارہ میں ایک ہزارمیگا واٹ بجلی کی فراہمی کے ایم او یوز کے علاوہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top