جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

ایس ای سی پی نے فیوچر ٹریڈنگ بل کا مسودہ وزارت خزانہ کو بھجوا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے فیوچر ٹریڈنگ بل کا نظر ثانی شدہ مسودہ وزارت خزانہ کو بھجوا دیا ہے تاکہ وزارت اس مجوزہ قانون کا جائزہ لے کر اس کی پارلیمنٹ سے منظوری کے لئے کارروائی عمل میں لائے۔

، ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق ملک کی اسٹاک ایکس چینجز میں فیوچر ٹریڈنگ کو اس وقت سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج آرڈیننس 1969 کے تحت ریگولیٹ کیا جا رہا ہے۔

تاہم فیوچر مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہونے والی ٹریڈنگ کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ایک جامع قانون کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

فیوچر ٹریڈنگ بل کا مسودہ مارکیٹ کے شراکت داروں کی مشاورت کے ساتھ تیار کیا گیا تھا،جس میں سٹاک ایکس چینجز اور پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کا علیحدہ باب شامل کیا گیا تھا۔

 اس بل میں مارکیٹ میں ہونے والی فیوچر ٹریڈنگ سے متعلقہ تمام امور کا تفصیل سے احاطہ کیا گیا ہے جو کہ ملک میں ایک جدید اور شفاف فیوچر مارکیٹ کے قیام کے لئے مددگار ہو، اس بل میں سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں