ایشیائی ترقیاتی بینک کے سربراہ کی آئندہ ہفتے پاکستان آمد -
The news is by your side.

Advertisement

ایشیائی ترقیاتی بینک کے سربراہ کی آئندہ ہفتے پاکستان آمد

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کے سربراہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے میں صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم سمیت اہم حکام سے ملاقات کریں گے۔

وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق اے ڈی بی صدر تاکی ہیکو ناکاو کے دورے میں پانچ ارب ڈالر کے ترقیاتی پروگرام پر بات چیت کی جائے گی، ملاقات کے دوران ترقیاتی پروگرام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اے ڈی بی صدر کی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے بھی سولہ ستمبر کو ملاقات متوقع ہے۔

اے ڈی بی صدر کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب پاکستان کو آئی ایم ایف کے اہداف پورے کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق ترقیاتی پروگرام پر عمل نہ ہونے کے باعث ایشیائی ترقیاتی بینک نے پانچ ارب ڈالر میں سےتیئس کروڑ باہترلاکھ ڈالر کے قرضے پہلے ہی معطل کر دیئے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں