سیئول: سترہویں ایشین گیمزجنوبی کوریا میں آج سے رنگا رنگ تقریب کے ساتھ شروع ہونے جارہے ہیں۔ دو ہفتے تک ایتھلیٹس کے درمیان گولڈ میڈلز کی جنگ ہوگی۔ پاکستانی ایتھلیٹس بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
پینتالیس ممالک کے چودہ ہزار سے زائد ایتھلیٹس اورآفیشلز ایونٹ میں شریک ہیں۔ رنگا رنگ تقریب میں سترہویں ایشین گیمزکا آغاز ہوگا۔ ماحول کوکوریاکے روایتی رنگوں سے رنگا جائے گا۔
مختلف کلچرل پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ اس موقع پر مشعل کوریا کے موجودہ اورسابق ایتھلیٹس روشن کریں گے۔ گنگنم اسٹارسائی بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
افتتاحی تقریب کی بنیادی تھیم ون ایشیا ہے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پرچھتیس کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔ ایشین گیمز چار اکتوبرتک جاری رہیں گے۔