جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل یقینی بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

انچیون: ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل یقینی بنالیا ہے، دفاعی چیمپئین پاکستان ویمنز ٹیم نے چین کو شکست دے کر ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

انچیون میں کھیلا جانے والا سیمی فائنل یکطرفہ رہا، پاکستان ویمنز ٹیم نے چین کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے ٹاس جیت کر چین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

گرین شرٹس کی نپی تلی بولنگ کے سامنے چینی ٹیم بے بس دکھائی دی، چینی ٹیم کی کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم انیس اوورز میں سینتیس رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی، چین کی نو کھلاڑی ڈبلز فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکیں۔

ندا ڈار نے چار اور بسما معروف نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف آٹھ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ہے، جویریہ خان نے ناٹ آؤٹ اکیس رنز بنائے۔

اہم ترین

مزید خبریں