site
stats
پاکستان

ایف سی نے تربت میں 9 دہشت گردوں کو دھرلیا

تربت: بلوچستان کے علاقے تربت میں فرنٹئیر کور نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا سرچ آپریشن مخبروں سے جانب سے موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پرکیا گیا۔

سرچ آپریشن کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے 9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا، دہشت گردوں کے قبصے سے اسلحہ بھی برآمد کی گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہاہے، ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام کی جانب منتقل کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top