جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شفقت حسین کی پھانسی کی مذمت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کراچی سینٹرل جیل میں آج صبح اغواء اور قتل کے مجرم شفقت حسین کو پھانسی دے دی گئی، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شفقت حسین کی پھانسی کی مذمت کی ہے۔

شفقت حسین کی پھانسی کے لیے پانچ مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے اور چار مرتبہ ان کی پھانسی موخر کی گئی، اس سے قبل انھیں نو جون کو پھانسی دی جانی تھی۔



شفقت حسین کو اہل خانہ سے ملاقات اور ڈاکٹر کے طبی معائنہ کے بعد سخت سکیورٹی آج صبح پھانسی دی گئی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شفقت حسین کو ایک سات سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے جرم میں 2004 میں مجرم قرار دیتے ہوئے انھیں موت کی سزا سنائی تھی، ان کے وکلا اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ جرم کے وقت ان کی عمر 18 برس سے کم تھی اور ان کا اعتراف جرم تشدد کا نتیجہ تھا۔

ایمنسٹی انٹرنیشل نے شفقت حسین کی پھانسی کی مذت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے افسوسناک دن ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایشیا پیسیفک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ گرفتھس نے  شفقت حسین کی پھانسی کے بعد پاکستان سے ایک بار پھر پھانسی کی سزا کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

تنظیم کے عہدیدار نے مزید کہا کہ قتل اور دہشت گردی جیسے سنگین جرائم سراسر غلط ہیں لیکن انصاف کے نام پر لوگوں کو مار دینا، خاص طور پر ملکی دفاع کے لیے ایسا کرنا مناسب طریقہ نہیں، پھانسیوں کا جرائم اور دہشت گردی کے اسباب پر توجہ دینے سے کوئی تعلق نہیں لہذا یہ سلسلہ فوری طور پر بند کیا جانا چاہیئے۔

واضح رہے کہ ملک میں 2008ء سے پھانسیوں پر عملدرآمد بند تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں