کراچی: ایس ایس پی ملیرراؤ انور ایک بار پھر ایم کیو ایم کے خلاف ایکشن میں آگئے، راؤ انور کو پارٹی کے خلاف متنازعہ پریس کانفرنس کے الزام میں معطل کیا گیا تھا۔
راؤ انور اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ ہاور میں کہا کہ اگر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بذاتِ کود کراچی آکرانہیں توپ کا نشانہ بنائیں تو وہ راضی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے جس طرح کی سزا انہیں دینے کا کہا ہے کہ اگر وہ خود آکر ایسا کریں تو ان کے بچے الطااف حسین کو معاف کردیں گے۔
پروگرام کے میزبان وسیم بادامی کے اصرار پر انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف پریس کانفرنس انہوں نے اپنے طور پر کی اور اس کے پیچھے کوئی خفیہ ہاتھ نہیں ہے۔
ایس ایس پی راؤ انوار نے یہ بھی کہا ہے کہ ذوالفقارمرزا اپنے بیٹے سے ریتی بجری چوری کرواتے تھے انہوں نے گڈاپ ٹاؤن میں زمینوں پرقبضے کرائے۔
راؤ انوار نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگران کا کسی بھی زمین پرقبضہ ثابت ہوجائے تو وہ پولیس کی نوکری چھوڑدیں گے۔