The news is by your side.

Advertisement

ایم کیوایم کی کچی شراب سے ہلاکتوں پر سندھ اسمبلی میں تحریک التواء جمع

کراچی: ایم کیوایم نے کچی شراب سے ہلاکتوں پر سندھ اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی ہے۔

ایم کیوایم کے رہنما خالد احمد اور معین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ حکومتِ سندھ نے بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے، سندھ میں حکمرانی کے باوجود حکمرانوں کو اگر یہ نہیں پتہ کہ شراب خانے کہاں کہاں موجود ہیں یہ ان کی نااہلی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایسی کمیٹیاں جس کے نتائج نہ نکلتے ہوں ان کمیٹیوں کو مسترد کرتے ہیں، کچی شراب کے واقعے میں ہلاک ہونیوالے افراد کے لواحقین کو حکومت معاوضہ دے ، کچی شراب کا واقعہ حکمراوں اور حکومت سندھ کی نااہلی ہے۔

ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی سید خالد احمد نے کہا کہ شراب خانوں کو فوری طور پر بند کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں