The news is by your side.

Advertisement

ایم کیوایم کے قائد الطاف حُسین کا عہدیداران کا اجلاس طلب

لندن : ایم کیوایم کے قائد الطاف حُسین پارٹی کے ذمہ داران کے غیرذمہ دارانہ رویہ سے پریشان ہوگئے اور  آج  شام اجلاس طلب کرلیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حُسین نے تمام سیکٹرزکے ذمہ داران اورممبران کا اجلاس شام کو لال قلعہ گراونڈ عزیز آباد میں طلب کیا ہے، ذرائع کے مطابق الطاف حُسین اجلاس میں ایم کیوایم کی قیادت سے سبکدوش ہو نے کے متعلق رائے طلب کریں گے۔

الطاف حسین نے کہا کہ ملک کی نازک صورتحال سے میں پہلے ہی غم زدہ اور پریشان ہوں دوسری طرف پارٹی کے بڑے ذمہ داروں کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور مفاد پرستانہ رویہ سے بھی سخت نالاں ہوگیا ہوں، جس کی وجہ سے ایم کیوایم کی قیادت سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس کی تفصیلا ت آج کے اجلاس میں پیش کریں گے اور ساتھیوں سے درخواست کریں گے کہ وہ انہیں قیادت کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں