پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

ایم کیوایم کے یونٹ انچارج’سہیل احمد‘ کی نمازِجنازہ ادا کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج سہیل احمد کی نمازِ جنازہ  ادا کردی گئی تدفین سوسائٹی قبرستان میں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوسائٹی سیکٹر کے یونٹ انچارچ سہیل احمد کی نعش موچکو سے ملی تھی انہیں 15دسمبرکو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد اغوا کرکے لے گئے تھے۔

ان کی نماز جنازہ طارق روڈ پرواقع رحمانیہ مسجد میں ادا کی گئی جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین، قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران اورکارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی، انہیں سوسائٹی قبرستان میں ہی سپردِ خاک کیا جائے گا۔

سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل کے سوگ میں آج کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں ہڑتال رہی۔

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا

مزید خبریں