The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم نے عمران خان کیخلاف مقدمات کی درخواستیں جمع کرادیں

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درجنوں درخواستیں جمع کرادیں ۔فاروق ستار کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم اور افواج پاکستان کے درمیان خلیج پیدا کرنے والا جو کام چوہدری نثار نے شروع کیا اب اسے پورا عمران خان اور ان کی جماعت کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے الطاف حسین پر مقدمے کے بعد  ایم کیو ایم نے بھی عمران خان کے خلاف درخواستوں اور قراردادوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

فاروق ستار اور نسرین جلیل عمران خان کے خلاف درخواست اور ویڈیو سی ڈیز لے کر برطانوی ہائی کمیشن پہنچے۔ایم کیوایم رہنماؤں نے سیتاوائٹ کی بیٹی کو اپنے والد عمران خان سےملانےکی درخواست دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عمران خان اخلاقی پوزیشن کھو چکے ہیں۔ فاروق ستار کا نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی برطانوی سفیر کو اپنی سیاست کا نشانہ بنا کر دباؤ میں لانا چاہتے ہیں ۔

اس سے پہلے پی ٹی آئی کے شکوہ کے جواب میں ایم کیو ایم بھی جواب شکوہ لے آئی اور ایم کیو ایم کا وفد سندھ اسمبلی میں عمران خان کیخلاف قرار داد لے کر پہنچ گیا۔

ایم کیو ایم نے درخشان تھانے کے بعد انڈسٹریل تھانہ نیو کراچی، شاہراہ فیصل، تیموریہ، پاکستان بازار اورنگی ٹاؤن اور شاہراہ نور جہاں میں بھی عمران خان کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست دے دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں