ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی ایم ڈی کے الیکٹرک سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد نے ڈاکٹرمحمد فاروق ستارکی سربراہی میں کے الیکٹرک کے ایم ڈی سے ملاقات کی۔ وفد میں رابطہ کمیٹی کے قمرمنصور، سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن اورڈاکٹرصغیرشامل تھے، جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے ایم ڈی سمیت مختلف شعبوں کے افسران شامل تھے۔

دوگھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی میٹنگ میں ایم کیوایم کے وفدنے کراچی کے شہریوںکو کے الیکٹرک کے حوالے سے درپیش مختلف مسائل اور بالخصوص غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اورطویل دورانیئے کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے آگاہ کیااورانہیں فی الفور حل کرنے پرزوردیا۔

ایم ڈی کے الیکٹرک نے صارفین کی شکایات اورمصائب کوحل کرنے اورایم کیوایم کے منتخب نمائندوںسے زیادہ سے زیادہ رابطہ وتعاون رکھنے کی بھرپوریقین دہانی کرائی۔ایم کیوایم نےکے الیکٹرک کی انتظامیہ کے سامنے بجلی کے چیدہ چیدہ جن مسائل پراپنی تشویش کااظہارکیا۔

ان میںطویل دورانیئے کی اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، متوسط اورنچلے طبقے کے مبالغہ آمیزبلنگ کی شکایت،بجلی کے نظام تقسیم میںنہ ہونے والی سرمایہ کاری،مرمت اورتوسیع کے کاموں میںشکایت ،بجلی اوربلنگ کی شکایت کے ازالے میںہونے والی غیرضروری تاخیراورایک ہی گھرمیںرہائش پذیرایک سے زادہ فیملیزکوایک سے زیادہ انفرادی میٹرزکی فراہمی پر بندش اورنیوکنکشن کے اجراء کی ناقص اورتاخیرپرمبنی پالیسیوںسے آگاہ کیا۔

ایم کیوایم کے وفدنے کے الیکٹرککوغریب اورمتوسطہ طبقے کی بستیوںمیں رہائش پذیرعوام پراعلانیہ سات،سات گھنٹے اوراس پرمزیدغیراعلانیہ تین،تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے آگاہ کیاپھرستم بالائے ستم پھرانہی علاقوں میںسروس اورمرمت کے نام پرہرماہ دوبارکم ازکم12،12گھنٹے کی مزیدبجلی کے ذریعے ہزاروںصارفین کوخودساختہ مبالغہ آمیزبلوںسے ان کی اذیتوں میں مزیداضافے کی شکایت سے بھی آگاہ کیا۔

ایم کیوایم کے وفدنے کے الیکٹرککی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ دہندہ صارفین اورباقاعدگی سے بل دینے والی بستیوںاورنادہندہ صارفین کوایک ہی لکڑی سے ہانکنے اوردونوںکی مشترکہ پی ایم ٹی یافراہمی کوبنیادبنانے کی بجائےکے ذریعے بجلی کی فراہمی کے نظام کوالگ الگ کیاجائے۔

وفدنے ایم ڈی کے الیکٹرککوباورکرایاکہ کے الیکٹرکایک پبلک سروس کاادارہ ہے اسے خالصتاً تجارتی مقصدکے استعمال کے بجائے غریب اورپسماندہ علاقوںکے صارفین کے لئے مختلف ریلیف پیکیجز دیئے جائیں۔

خرابپی ایم ٹیزکی درستگی اورمعطل بجلی کی بحالی اورغلط بلوںکی درستگی میںغیرضروری تاخیرکوہرحال میںختم کیاجائے اورہرشکایت کے ازالے کاایک وقت مقررکیاجائے۔وفدنے بجلی کی تقسیم کے نظام کوبہتربنانے کے لئے فی الفورنئے گرڈاسٹیشنز،نئے فیڈزاورنئیپی ایم ٹیزکے لئے خطیرسرمایہ کاری کی جائے تاکہ غیرضروری لوڈشیڈنگ اوربجلی کے تعطل کی اذیت سے لوگوں کوبچایاجائے۔

کے ڈبلیو ایس بی کے بڑے پمپنگ اسٹیشنزپرلوڈشیڈنگ اوربجلی کی معطلی سے ہرحال گریزکیاجائے اورکے الیکٹرک اور کے ڈبلیو ایس بی کے مابین تنازعات بات چیت سے حل کئے جائیں اوران کے سبب عوام کوپانی کی فراہمی میںخلل کی اذیت سے دوچارنہ کیاجائے۔

اہم ترین

مزید خبریں