site
stats
اہم ترین

ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپہ، آصف زرداری کا الطاف حسین سے رابطہ

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایم کیو ایم اعلامیہ کےمطابق آصف علی زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی،جس میں الطاف حسین نے سابق صدر کو نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے اور وقاص شاہ کی ہلاکت سےآگاہ کیا، انہوں نے اپنی بہن کے گھر پر چھاپے کی تفصیلات بھی آصف زرداری کو بتائیں ۔

 آصف زرداری نے ایم کیوایم کے مرکز پر چھاپے پر افسوس کا اظہار کیا اورکہاکہ سیاسی جماعتوں کے دفاتر کا احترام ہر ایک کو کرنا چاہیے، ایم کیوایم کے مرکزپر چھاپہ افسوسناک ہے۔

آصف علی زرداری نے الطاف حسین کی بڑی ہمشیرہ سائرہ اسلم کی رہائش گاہ پر بھی رینجرز کے چھاپے، توڑپھوڑ اور خواتین سے بد سلوکی پرتاسف کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top