The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم کے ہمدردوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہے،ترجمان

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے گزشتہ چند روز میں کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیو ایم کے متعدد کارکنان اور ہمدردوں کی بلاجواز گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاری روزمرہ کا معمول بن چکا ہے اور گزشتہ چند روز کے دوران نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، لائنز ایریا، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن اور قصبہ کالونی سے ایم کیو ایم کے متعدد کارکنان اور ہمدردوں کو محض سیاسی وابستگی کی بنیاد پر گرفتار کیاجاچکا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ گرفتار کئے گئے کارکنان اور ہمدرد کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھے اور اور اپنے علاقوں میں پر امن سیاسی سرگرمیوں میں شریک تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں کی طرح نارتھ ناظم آباد، نگینہ اسکوائر میں بھی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوجوان سڑک پر کرکٹ کھیل رہے تھے جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا.

انہوں نے کہا کہ ان اہلکاروں کی پوچھ گچھ کے دوران ایم کیو ایم کے36سالہ ہمدرد عدنان صدیقی حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کرگئے۔

ترجمان نے کہا کہ سیاسی کارکنان کو محض سیاسی وابستگی کی بنیاد پر ہراساں کئے جانے اور حراست میں لئے جانے کا عمل انتہائی قابل مذمت ہے۔

شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے وزیر اعلیٰ سندھ ، وزیر داخلہ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قسم کے واقعات کا نوٹس لیں تاکہ کراچی شہر میں جاری ٹارگٹڈ ایکشن کے حوالے سے خدشات اور شکایات کا ازالہ ہوسکے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں